سلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے وزارت حج میں وزیر مذہبی امور،سیکرٹری،جوائنٹ سیکرٹری سمیت دیگر افسران کے اہلخانہ کے سرکاری حج کرنے کے انکشاف پر اس معاملہ کی مزید تحقیقات کے لیے سب کمیٹی بنا دی ہے،
رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی،سائرہ بانو،اور شاہدہ اختر علی شامل ہونگی،کمیٹی میں وفاقی وزیر مذہبی امور اور خاتون رکن اسمبلی کے درمیاں تلخ کلامی بھی ہوئی،محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضہ کی بھی تفصیلات طلب کر لی گئیں،گزشتہ روز کمیٹی اجلاس سید عمران احمد شاہ کی صدارت میں شروع ہوا تو اس میں رکن قومی اسمبلی مہر ارشاد احمد خان،بیگم طاہرہ بخاری،شہناز سلیم ملک،کھیل داس،چوہدری فقیر احمد،اور شاہدہ اختر علی،سائرہ بانو،محمد انورکے علاؤہ وزارت مذہبی امور کے وزیر و حکام شریک ہوئے،رکن اسمبلی شاہدہ اختر نے کہا کہ وزارت اوقاف سے متعلق کوئی آپ ڈیٹ نہیں دی جا رہی،اور بریف ہمیں نہیں ملی،اس پر سیکریٹری وزارت نے کہا کہ آئندہ وقت سے پہلے بریف مل جائے گا،اوقاف سے متعلق بتایا کہ میٹنگ کی جگہ کمیٹی طے کر لے پھر قبضہ مافیا سمیت تمام تفصیل پیش کر دی جائیگی،وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کمیٹی 2019سے تفصیل مانگ رہی ہے مجھے حیرت ہے کہ وزارت حکام نے تفصیل مہیا نہیں کی،کھیل داس نے کہا کہ محکمہ اوقاف مقدس گائے تو نہیں کہ ہم تفصیل طلب کرتے ہیں،اور نہیں دی جا رہی،وزیر مذہبی امور نے کہا کہ میں نیا آیا ہوں،اس وقت حج آپریشن شروع تھا،انشا اللہ اگلی میٹنگ میں وہ سب تشریف لائیں گے،
مہر ارشاد نے کہا کہ چئیرمین بورڈ حبیب اللہ گیلانی فون تک اٹھانا پسند نہیں کرتے،وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اب وہ فون بھی اٹھائیں گے،کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بارہ تیرہ ستمبر کو لاہور میں میٹنگ ہو گی اور ایجنڈا میں فون نہ اٹھانے کا معاملہ زیر بحث آئے گا،شگفتہ جمانی نے کہا کہ قدغن لگانے والے چلے گئے،اب کشادہ دل والے ہیں،کمیٹی وفد بہت جلد سعودیہ جائے گا،مہر ارشاد نے کہا کہ کربلا کا بھی شامل
کریں،چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ بھی جلد پروگرام بنایا جائے گا،وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کربلا معلی ہم بھی جائیں گے جلدی اس پر وقت مقرر کرتے ہیں،چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ عمرہ ربیع الاول میں کریں گے،اور یہ ذاتی خرچہ پر ہو گا،شاہدہ اختر نے کہا کہ پہلے کمیٹی ممبران کی لسٹ بنائی جائے،اس سے قبل سپیکر آپنے ارکان اسمبلی شامل کر لیتے ہیں اور ہمیں ڈراپ کر دیا جاتا ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ
جن کی تین بیویاں ہوں وہ کیا کرے،شگفتہ جمانی نے کہا ایک جائے گی سب گئیں تو معاملہ خراب ہو جائے گا،وزیر مذہبی امور نے کہا کہ میری دو بیویاں ہیں دونوں کو ساتھ لے جاتا ہوں،تاکہ انصاف ہو،کمیٹی کو حج آپریشن سے متعلق بریف کیا گیا،مئی میں کچھ ان لائن اور کچھ بینکوں کے ذریعہ ہوئیں،پاکستان کا حج کوٹہ 81132 جو کہ 60.40کے تناسب سے نجی حج سکیم کے درمیان تقسیم کیا گیا،سرکاری حج کوٹہ
کی 1000نشستیں ہارڈ شپ کیس اور 200نشستیں کم تنخواہ والے ملازمین کے لیے مختص کیا گیا،سرکاری حج پر متوقع اخراجات 8لاکھ ساٹھ ہزار177روپے فی حاجی تھا،جبکہ منظور شدہ حج پالیسی 2022کے تحت 9لاکھ روپے تھا،جس میں قربانی کے 45ہزار 371روپے شامل ہیں،کمیٹی نے 200حجاج کے کوٹہ میں سے انکی فہرست دی جائے،ہارڈ شپ کے سٹینڈرڈ پر بھی سوال کیا گیا،
تو وزارت حکام نے بتایا کہ اس سلسلہ میں وزیر مذہبی امور کو درخواست دی جاتی ہیں،پھر انہیں اس کوٹہ میں شامل کیا جاتا ہے،شگفتہ جمانی نے حج میں جو مبینہ طور پر مسائل کی لسٹ دیدی،وزیر مذہبی امور نے کہا کہ آپ لسٹ مہیا کریں ہم انکوائری کروائیں گے،وزارت کے افسران خاندان کے ساتھ حج کیا اور پھر تبادلہ کروا کر چلے گئے،بیٹے،بیٹیاں،بیویاں،سالیاں،ساس سسر تک گئے،کیوں ان کاجواب دیا
جائے،کمیٹی نے معاونین کی فہرست بھی طلب کر لی،وزارت نے بتایا کہ 243معاونیں گئے،فلاحی عملہ کے علاؤہ ہر سو حجاج کے بعد ایک معاون ہوتا ہے،پولیس آفیسر کو ڈائریکٹر معاونیں بنایا گیا تھا،شگفتہ جمانی نے کہا سابق ڈی جی،حج،سیکرٹری فنانس،جواینٹ حج کی بیوی اور اس کا بیٹا،سیکشن افسر کی بیوی اور بیٹے معاونین گئے،سابق سیکرٹری حج کے بھائی بھی معاونین گئے،وزیر مذہبی امور کے بیٹا
بھی معاونین کی لسٹ میں شامل ہے،وزیر مذہبی امور نے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہی ہیں،چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ وزیر کی جانب سے جھوٹ کا لفظ ٹھیک استعمال نہیں کیا گیا،وزارت حکام نے کہا کہ اعتراض اٹھائے جانے والے پرائیویٹ ٹورز آپریٹر کی جانب سے معاون گئے،سیکرٹری کے بیٹے اور بیوی کو ہوپ لیکر کیوں گیی،ہوپ کو اگلی میٹنگ میں وضاحت طلب کر لی گئی،سائرہ بانو نے کہا سیکرٹری کی بیگم حاجن
کا ٹیگ لگانے کے لیے گئیں،وہاں مفت کے حج پر جائیں،کمیٹی چیئرمین نے تین رکنی سب کمیٹی بنا دی گئی،جو حج آپریشن پر مفصل رپورٹ بنائیں گی، سیکرٹری وزارت نے کہا کہ معاونین کے لیے ہر قسم کا پریشر ہوتا ہے،جس کے باعث کچھ معاونین میں مسائل پیدا ہوئے ہیں،ساجد یوسفانی کے اہل خانہ کا معاونین کی فہرست پر وزارت حج جواب دینے میں ناکام رہی،سیکرٹری وزارت نے کہا کہ سروس ویزہ پر اخراجات حاجی کا اپنا ہوتا ہے،وزیر حج نے کہا کہ ہوپ کی مرضی ہے کہ وہ کسی کو بھی ساتھ لے جائیں،۔