منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ماحولیاتی آلودگی سے بچائو، شارجہ نے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی لگا دی

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (این این آئی)ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے شارجہ نے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا اطلاق یکم جنوری سے کیا جائے گا اوراب کوئی شخص بھی شاپنگ بیگز کا انفرادی سطح پر استعمال نہیں کر سکے گا۔سرکاری خبر رساں ادارے کے

مطابق ماحول دوستی کے سلسلے میں یہ فیصلہ شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت شارجہ کے نائب حکمران شیخ سلطان بن احمد بن سلطان القاسمی نے کی۔ وہ شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چئیرمین بھی ہیں۔اجلاس کے دوران یکم جنوری 2024 سے پلاسٹک کے لفافوں کی تیاری، تجارت ، درآمد اور استعمال سبھی چیزوں کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس پابندی کے ساتھ ہی ایسے میٹریل سے مواد تیار کرنے کی اجازت دی جائے گی جنہیں بار بار استعمال کیا جا سکے۔ تاہم اسے کسی بھی مٹیریل سے بیگ تیار کرنے کی منظور میونسپلٹی ڈیپارٹمنٹ سے لینا لازمی ہو گا۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں پلاسٹک کے بنے شاپنگ بیگز کے استعمال پر یکم جون 2022 سے ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ ابو ظہبی میں پلاسٹک کے بیگز کے بجائے متعدد بار استعمال کیے جا سکنے والے شاپنگ بیگ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔اسی طرح دبئی نے رواں سال ماہ جولائی سے پلاسٹک بیگز کا استعمال روکنے کے لیے چھ سینٹ چارج کیے جاتے ہیں۔ دبئی انتظامیہ کیو کوشش ہے کہ اگلے دو برسوں کے دوران پلاسٹک بیگز کا مکمل سوسائٹی سے خاتمہ ہو جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…