جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

شہباز گل معافی مانگے ورنہ نتائج کا سامنا کرے ،خیبرپختونخواکابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔روزنامہ جنگ میں ارشدعزیز ملک  کی شائع خبر کے مطابق کے پی کابینہ نے اپنے اجلاس میں میاں محمد نواز شریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، رانا ثناء اللہ، کیپٹن

صفدر اور دیگر تمام افراد کے خلاف مبینہ طور پر مسلح افواج کے خلاف ہرزہ سرائی اور عوام کو اکسانے کے الزام میں مقدمات درج کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ۔سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی اور کابینہ کے سامنے پی ڈی ایم کی قیادت کے کچھ ویڈیو کلپس بھی چلائے۔دو وزراء شوکت یوسفزئی اور اشتیاق ارمر نے ایف آئی آر درج کرنے سے اتفاق نہیں کیالیکن تیمور جھگڑا اور محمد علی سیف نے قانونی کارروائی کے لیے علی امین گنڈاپور کی حمایت کی۔صوبائی کابینہ نے اتفاق رائے سے شہباز گل کےطرز عمل کوغیر مناسب قراردیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے الفاظ کے چناؤ میں زیادہ محتاط رہنا چاہیے تھا۔پی ٹی آئی کو ایسے بیانات سے خود کو لاتعلق رکھنا چاہیے جو پارٹی پالیسیوں سے ہم آہنگ نہ ہوں۔ کابینہ نے مطالبہ کیا کہ شہباز گل کو معافی مانگنی چاہیے ورنہ نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کابینہ کے اجلاس پر حاوی رہے۔اس موقع پر کابینہ کو بتایا گیا کہ عمران خان پی ڈی ایم کی قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انھوں نے فوج کو بدنام کیا اور عوام کو اکسایا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…