بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

نجی ملکی ایئرلائن کا اکارنامہ، کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کا پاسپورٹ ہی پھاڑ ڈالا

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)نجی ملکی ایئر لائن کے بورڈنگ کانٹر اسٹاف نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کا پاسپورٹ ہی پھاڑ دیا۔مسافر قدرت اللہ کراچی سے ایئر بلیو کی پرواز پی اے 170 سے جدہ جا رہا تھا۔ایئربلیو جناح ٹرمینل کے ٹکٹنگ کانٹر اسٹاف نے ٹکٹ کی کنفرمیشن کے وقت ممکنہ طور پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑ دیا اور مسافر قدرت اللہ پاسپورٹ کے پھٹ جانے کی وجہ سے جدہ روانہ نہ ہو سکا۔ایئر بلیو کی پرواز پی اے 170 اپنے ہی اسٹاف کی غلطی کی وجہ سے مسافر قدرت اللہ کو چھوڑ کر جدہ روانہ ہوگئی۔

مسافر قدرت اللہ گروپ کے ساتھ کراچی سے سعودی عرب روزگار کے لیے جا رہا تھا۔جناح ٹرمینل ایئرپورٹ بلیو کے ٹکٹنگ کانٹر کے اسٹاف سے مسافر کا پاسپورٹ غلطی سے پھٹا۔ پاسپورٹ پھٹ جانے کے سبب بین الاقوامی فلائٹ سے رہ جانے والے مسافر قدرت اللہ نے شدید احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق پھٹے ہوئے پاسپورٹ پر بین الاقوامی سفر نہیں کیا جا سکتا، مسافر قدرت اللہ کو سعودیہ جانے کے لیے نیا پاسپورٹ بنوانا پڑے گا۔بعد ازاں، ایئرپورٹ حکام نے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔ کراچی ایئرپورٹ حکام کے مطابق متاثرہ مسافر کو انٹرنیشنل ٹکٹ اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس دلوا دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…