لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے مختلف سرکاری محکمہ جات میں درجہ چہارم کی ہزاروں خالی آسامیاں سیاسی بنیادوں پر پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے ان آسامیوں پر بھرتی کے لئے صوبے بھر کے پی ٹی آئی
کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈروں کو بھرتی کوٹہ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ بھرتی کے پہلے فیسز میں درجہ چہارم کی 16 ہزار آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ جن میں سے 17 سے زائد آسامیوں کا تعلق لاہور سے ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ہر رکن کو درجہ چہارم کی 80,80 آسامیاں بطور کوٹہ دی جائیں گی جن پر اراکین پنجاب اسمبلی اپنی مرضی کے مطابق بھرتیاں کر سکیں گے جبکہ دوسری طرف مختلف عوامی حلقوں نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مشکوک قرار دیا ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ کوٹہ میں دی جانے والی خالی آسامیاں ممکنہ طور پر بکیں گی اور بغیر سفارش امیدوار پھر دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے مختلف سرکاری محکمہ جات میں درجہ چہارم کی ہزاروں خالی آسامیاں سیاسی بنیادوں پر پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔