اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) شبلی فراز کو عمران خان کا قائم مقام چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق شبلی فراز فوری طور پر قائم مقام چیف آف اسٹاف چیئرمین پی ٹی آئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء

سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے پارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے لوگ سیاسی طور پر تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،ملک میں شدید قسم کا بحران آنے والا ہے، سیاسی عدم استحکام کا واحد حل نئے الیکشن ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے اور عوام کے ادارے عوام کی خدمت کیلئے ہوتے ہیں، جب کہ اس وقت ملک پر حکمران عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں، یہ صرف اپنی بیرون ملک بنائی گئیں جائیدادیں بچانا چاہتے ہیں، انہیں پاکستان کیعوام کی حمایت حاصل نہیں ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ حکمرانوں کو نظر نہیں آرہا کہ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں، ملک میں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، یہ مہنگائی اور معاشی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں مانگے تانگے کی حکومت بنتی رہی ہے، اب عوام کو ایک نڈر لیڈر ملا ہے، جس سے سب کی سانسیں اکھڑ رہی ہیں، اب بھی وقت ہے، ملک میں شدید قسم کا بحران آنے والا ہے، عوام کا ردعمل انہوں نے دیکھ لیا اب ملک میں فوری الیکشن ہونے چاہئیں کیونکہ سیاسی عدم استحکام کا واحد حل یہی ہے کہ عوام کے پاس جائیں اور انہیں بلا خوف وخطر اپنے نمائندے منتخب کرنے دیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…