ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ،سابق وزیر اعظم کی پریشانیوں میں مزید اضافہ

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی ( آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ۔اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔درخواست میں شہری نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں، بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

عمران خان پہلے ٹائیریان سے متعلق تردید کرتے تھے ،عمران خان اب ٹائیریان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے، عمران خان جانتے ہیں ان کیخلاف ثبوت موجود ہیں ،عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے، عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟ دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 لیاری میں ضمنی انتخابات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار طیب ہاشمی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کو نظر انداز کرکے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے گوشواروں میں زرعی زمین چھپائی۔ عمران خان نے اپنے بینک اسٹیٹمنٹ بھی چھپائے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ القادر ٹرسٹ کے بینیفشری ہیں، لیکن کاغذات میں کوئی ذکر نہیں۔ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف سنایا تھا۔ عمران خان نے جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ این اے 108 فیصل آباد کے ریٹرننگ آفیسر نے انہی حقائق کے باعث کاغذات مسترد کیے۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 246 سے عمران خان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…