ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

datetime 18  اگست‬‮  2022

کراچی (آن لائن) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قیمت خرید 215روپے اور قیمت

فروخت215.50روپے پر برقرا ر رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید214روپے سے بڑھ کر215روپے اور قیمت فروخت216روپے سے بڑھ کر 217روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت خرید 218.50روپے سے بڑھ کر219.50روپے اور قیمت فروخت221روپے سے بڑھ کر222روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 260روپے اور قیمت فروخت263روپے پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس43600پوائنٹس سے گھٹ کر43400پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا جبکہ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 35ارب روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری مندی سے58فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43800پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال میں شدت آنے کی خبروں پر سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 195.06پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43676.56پوائنٹس سے گھٹ کر43481.50پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 56.57پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 16532.20پوائنٹس سے کم ہو کر16475.63پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29922.87پوائنٹس سے کم ہو کر

29776.30پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 35ارب60کروڑ67لاکھ63ہزار533روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72کھرب69ارب81کروڑ56لاکھ45ہزار392روپے سے کم ہو کر72کھرب34ارب20کروڑ88لاکھ81ہزار859روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات

کو10ارب روپے مالیت کے62کروڑ12لاکھ16ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو11ارب روپے مالیت کے60کروڑ79لاکھ95ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 347کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے128کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،200میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ

کال ٹیلی کام 17کروڑ7لاکھ،سینر جیکو پاک 6کروڑ28لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ5کروڑ80لاکھ،پاک ریفائنری 4کروڑ12لاکھ اور پی آئی اے سی (اے) 1کروڑ91لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں 54.89روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2000.00روپے ہو گئی اسی طرح26.58روپے کے اضافے سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت381.35روپے ہو گئی جبکہ رفحان میض کے حصص کی قیمت میں 539.99روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 9660.01روپے ہو گئی اسی طرح 79.00روپے کی کمی سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 1461.00روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…