لاہور (آن لائن) ملک میں ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا، رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی انٹر بنک قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ جس کے بعد ڈالر کی انٹر بنک قیمت 214 روپے 25 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں آج امریکی ڈالر 98 پیسے مہنگا ہوا،انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 214.88 روپے کا ہو گیا، ڈالر اوپن مارکیٹ میں چار روپے مہنگا ہو کر 217 روپے پر پہنچ گیا ہے۔