ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ،میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی ڈالر مزید ایک روپیہ 48 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 48 پیسے سستا ہوکر قیمت 212 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 213 روپے کا فروخت ہونے لگا۔دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مل گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ڈالرز بذریعہ کارگو بطور کنسائمنٹ کے باہر بھیج سکتی ہیں۔پاکستان کے مرکزی بینک نے ملک بھر کی ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے، منی چینجرز کو 30 ستمبر 2022 تک ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیز کو جاری کردہ سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز ڈالرز بذریعہ کارگو بطور کنسائمنٹ کے باہر بھیج سکتی ہیں تاہم ایکسپورٹ شدہ ڈالر 3 دن کے اندر بینکس میں فارن کرنسی اکائونٹ میں سرینڈر کرنا ہوں گے۔مرکزی بینک نے ایکسچینج کمپنیز کو پابند کیا ہے کہ عوام کیلئے ڈالرز کی کمی نہ ہونے پائے، منی چینجرز برآمد شدہ ڈالرز ناسٹرو اکائونٹ اور ٹیلیگرافک ٹرانسفر کے تحت واپس لائیں گے۔رپورٹ کے مطابق منی چینجرز کو پہلے ڈالر کے سوا دیگر غیرملکی کرنسیز ایکسپورٹ کرنے کی اجازت تھی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…