بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمت میں حیران کن کمی کردی

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی روپے کی ریکارڈ گراوٹ کے بعد مضبوطی کے باعث پاکستان آٹو موبیل مینو فیکچررز نے 26/27جولائی کو اپنے برانڈز میں جو قیمتیں بڑھائی تھیں پیر 15اگست کو اضافی قیمتوں کا پچاس فیصد ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق  جاپانی کمپنی ٹویوٹا کورولا کی قیمتوں میں 15اگست 2022ء سے اپنی مختلف برانڈز کی قیمتوں میں جو کمی کی گئی ہے اسکے مطابق کرولا 1.6ایم /ٹی کی 14اگست تک کی قیمت جو 48لاکھ 99ہزار روپے تھی‘ 15اگست کو 3لاکھ 30ہزر روپے کم کر کے 45لاکھ 69ہزار روپے کر دی ہے۔ یہ تمام قیمتیں ایکس فیکٹری ہیں۔ ٹویوٹا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ یو ایس ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گزشتہ کچھ دنوں سے اضافہ ہوا ہے اس لئے کمپنی نے روپے کی قدر میں اضافے کا فرق اپنے خریداروں کو ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تویاٹا کے مختلف برانڈز کی ریٹیل سیلز پرائس ایکس فیکٹری کراچی بشمول سی وی ٹی تمام ماڈلز کیلئے کم کر دی گئی ہے۔ پاکستان میں دوسری جاپانی موٹر وہیکلز مینو فیکچررز ہنڈا اٹلس کمپنی اور سوزوکی کمپنی اپنے برانڈز کی قیمتوں میں ایک دو روز میں اسی تناسب سے کمی کا اعلان کرنے والے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور انکی حکومت نے ملک میں قیمتوں میں بدترین اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام ملکی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں جن کے نتیجے میں موٹر اسمبلرز اور دوسری بڑی کمپنیوں کی طرف سے اپنے اپنے برانڈز اور پیداواری آیٹمز کی قیمتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کے تناسب سے کمی کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…