جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ضمنی انتخاب، عمران خان کے کاغذات نامزدگی روک لئے گئے

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 237 پر ضمنی انتخاب کے لئے ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی روک لئے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے منظور کئے تھے۔

جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 9 حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کررکھا ہے۔قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان 9 حلقوں پر خود الیکشن لڑ رہے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیئے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 کے ریٹرننگ آفیسر شاہ نواز بروہی نے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ معاملے کی بنیاد پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے دوران روک لئے ہیں۔ریٹرننگ آفیسر نے پاکستان تحریک انصاف کے وکلا سے اعتراضات پر تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔کراچی سے ہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نبیل گبول اور جاوید ناگوری جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے سید طیب حسین ہاشمی نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کردیئے ہیں۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کئے گئے ہیں کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کا پیسہ ظاہر نہیں کیا، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…