جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

9 حلقے اور عمران خان امیدوار!! حکومت کا بڑا فیصلہ

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے نو حلقوں سے انتخابات لڑ رہے ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے عمران خان کے کاغذات

کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور مصالحانہ کردار کی بات کرکے ایک مدبر اور قومی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے مگر افسوس اور بدقسمتی کی بات ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ قومی یکجہتی مصالحت اور مل بیٹھ کر ملک وقوم کے لیے کردار ادا کرنے کی بجاے تخریبی اور منفی سیاست کو فروغ دیا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سینئر لیگی رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر کے ڈیرہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر سابق ضلعی صدر حاجی محمد نواز،صوبائی ٹکٹ ہولڈر چودھری یاسر اقبال گجر،ضلعی صدر خواتین ونگ بینش قمر ڈار،سابق وائس چیئر مین ضلع کونسل جہانزیب خان،چودھری یوسف ولانہ،چودھری محمود اختر گورایہ خلیل احمد گادی اور دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے نہ صرف سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ہے بلکہ روپیہ مستحکم ہورہا ہے اور ڈالر دن بدن نیچے آرہا ہے روپے کی قدر میں اضافہ ہونے کا فایدہ عوام کو بھی منتقل کررہے ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بھی کرنے جارہے ہیں

ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران نیازی ضمنی الیکشن میں 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں اس پر اربوں حکومت وقت کے خرچ ہونگے الیکشن لڑ کے بھی ان سیٹوں پر دوبارہ الیکشن ہونے ہیں عمران نیازی ملک وقوم کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے،نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل وطن واپس آئینگے اور ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم چلائینگے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…