یومِ آزادای کے موقع پر پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار متعارف

15  اگست‬‮  2022

کراچی(آئی این پی)کراچی میں پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک کی پہلی الیکٹرک کار کی رونمائی کردی گئی، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر ڈائس فائونڈیشن(DICE)نے ملک کی پہلی نور ای سیونٹی فائیو( Nur-E 75)متعارف کرا دی ہے۔

الیکٹرک گاڑی کوڈائس فائونڈیشن نے تیار کیا جو پاکستانی تارکین وطن کی طرف سے چلائی جانے والی امریکہ میں قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، گاڑی کو تیار کرنے میں مقامی تعلیمی اداروں اور صنعت کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے،پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار کا نام Nur-Eرکھا گیا ہے جبکہ الیکٹرک کار کمپنی کا نام (JaXari)ایک 12ویں صدی کے سائنسدان اسماعیل الجزری کے نام پر رکھا گیا ہے،اس الیکٹرک کار کی اہم خصوصیات میں 5 سیٹیں ہیں، رفتار کی بات کی جائے تو یہ کار 107ایچ پی 80 کے ڈبلیو ہے، ویل/ ٹائروں کا سائز آر 16 205/55، چارجنگ 7 سے 8 گھنٹے ہے جبکہ فاسٹ چارجنگ دو گھنٹے میں ہوجاتی ہے،گاڑی کی قیمت کا فیصلہ ابھی کمپنی کی جانب سے نہیں کیا گیا مگر امکان ہے جلد ہی اس کی قیمت بھی سامنے آجائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…