ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور اوور سیز انٹرنیٹ ووٹنگ منصوبے ترک کر دیے

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے بعد بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئیانٹرنیٹ ووٹنگ اور الیکٹرانیک ووٹنگ مشین کے منصوبوں پر مذید پیش رفت روک دی ہے اور مستقبل قریب میں کسی بھی ضمنی انتخابات کے

موقع پر انٹرنیٹ ووٹنگ یا ای وی ایم کے تجرباتی استعمال کو مکمل طور پر رد کردیا ہے واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابقہ حکومت کی جانب سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ کا منصوبہ بہت زور و شور سے شروع کیا گیا تھا اور اس پر موجودہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں بھی الیکشن کمیشن حکام نے بہت زیادہ پیش رفت کی تھی مگر ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی شدید مخالفت اور اس حوالے سے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد کمیشن حکام نے بھی سکھ کا سانس لیا اور یہ منصوبے عملی طور پر ترک کر دیے ہیں۔ اب بیرون ممالک مقیم پاکستانی پوسٹل بیلٹ یا وطن واپس اکر ہی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے ذرائع کے مطابق ای وی ایم کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن حکام نے پیش رفت مکمل طو رپر روک دی ہے اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے بنائے جانے والے الیکٹرانیک ووٹنگ مشین سمیت کسی بھی ملک سے تجرباتی بنیادوں پر ای وی ایم منگوانے کے منصوبوں کو بھی ترک کردیا گیا ہے واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سابقہ حکومت کے دور میں انٹر نیٹ ووٹنگ اور ای وی ایم کے حوالے سے ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی تھی جو اب مکمل طور پر غیر فعال ہوچکی ہیں اور امکان ہے کہ

ان کمیٹیوں کو بھی جلد ہی ختم کردیا جائے گا واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے نادرہ کے تعا?ن سے انٹرنیٹ ووٹنگ کے پائلٹ منصوبے مکمل کئے تھے تاہم ان کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہ آسکے جس کے بعد کمیشن نے ان منصوبوں پر مذید اخراجات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…