منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کاملک بھر میں جلسے کرنے کا اعلان

datetime 14  اگست‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی طرح ایک بار پھر ملک کو توڑنے کی سازش ہو رہی ہے،آج قوم کے سامنے کہنا چاہتا ہوں ملک کی سب سے بڑی

جماعت کو فوج کے سامنے کھڑا کرنے کی سازش کی جارہی ہے،یہ ملک کے خلاف سازش ہے،یہ بیرونی سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں اپنے ملک کی فوج کو کمزور ہونے دوں گا،میں چاہوں گا کہ میرے ملک کی فوج کمزور ہو؟، اگر پاکستان کی فوج کمزور ہوتی ہے یہاں اتنی بیرونی سازشیں ہیں،میں بار بار کہہ بیٹھا ہو ں وہ چاہتے ہیں ملک کے تین ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کبھی نہیں چاہے ملک کی فوج کبھی کمزور ہو،یہ ستمبر میں بھگو ڑے نواز شریف کو واپس لانا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں عمران خان پر پابندی لگے اور پھر نواز شریف سے پابندی ہٹانے کے لئے بارگیننگ کی جائے، جو بھی یہ سازش کر رہے ہیں کان کھول کر سن لو میں ڈیل نہیں کروں گا،میں اینٹی امریکن نہیں ہوں لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ ملک خوش قسمت ہے جس کی مائیں اور بہنیں آزادی کا جذبہ رکھتی ہیں جن میں شعور ہوتا ہے۔ وہ ملک خوش قسمت ہے جس میں اس طرح کے جنونی با شعور نوجوان ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غلامی چار قسم کی ہوتی ہے،قائد اعظم نے ہمیں ایک غلامی سے آزادی دلوائی، قائد اعظم نے کہا کہ ہم انگریز کی غلامی سے نکل کر ہندوؤں کی غلامی میں نہیں جانا چاہتے، ہم ایک آزاد ملک میں رہنا چاہتے ہیں،

انہوں نے بتایا کہ مسلمان ہمیشہ آزادی کے لئے جدوجہد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ جب ضمیر کا سودا کرتے ہو تو آپ راہ حق سے ہٹتے ہو، غلام قوم کبھی اوپر نہیں آ سکتی،یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد آزاد ہو اتھا، ہم غلامی اوراحساس کمتری سے نکلے نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام تلوار سے اسلام پھیلا یہ غلط فہمی ہے، نبی کریم ﷺ کے دور میں دس سالوں میں جنگوں میں تیرہ سے چودہ سو لوگ مرے

لیکن اسلام سارے عرب میں اسلام پھیل گیا، وہ تلوار سے انقلاب نہیں آیا تھا وہ فکری انقلاب تھا،ذہنوں کے اندر انقلاب آیا تھا۔ ہم نے نبی کریم ﷺ کی سیرت پر چلتے ہوئے ملک کے نواجونوں کو ذہنی طو ر پر آزاد کرنا ہے، انہوں نے سب سے پہلے تعلیم پر زور دیا،تعلیم کو عباد ت بنا دیا، جہالت سے آزاد کیا۔ ہمارے نبی کریم ﷺ نے خوف کی غلامی سے آزادی دلائی، خوف کی غلامی سب سے خوفناک غلامی

ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھبیس سال سے میری کردار کشی کر رہے ہیں، میرے خلاف کتابیں لکھوائیں،بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ کی شان دیکھو آپ یہاں کس تعداد میں آئے ہوئے ہواور حوصلہ افزائی کر رہے ہو۔اللہ نے قرآن میں لکھا ہوا ہے کہ عزت اور ذلت میرے ہاتھ میں ہے،جو موت سے ڈرتا ہے اس نے آج تک بڑا کام نہیں کیا،ہم عظیم لیڈر کی امت ہیں،ہمیں چیونٹیوں کی طرح رینگنے کی ضرورت نہیں، ہم

کیوں دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہماری نوجوان نسل کو اپنی تاریخ کا پتہ نہیں چلے گا،مغربی تہذیب چھائی رہے گی،ہمارے بچے ان کی غلامی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں امریکہ کو بھی جانتا ہوں، میں مغربی تہذیب کو بھی جانتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اینٹی امریکن نہیں ہوں لیکن میں کسی کی غلامی نہیں چاہتا، میں کسی ملک کے خلاف نہیں۔ میں ان کی نفسیات جانتا ہے اگر آپ ان کے پاؤں میں گرتے ہیں وہ آپ کو استعمال کریں گے،اگر آپ ان کی چمچہ گیری کریں گے وہ آپ کی عزت نہیں کریں گے،اگر آپ اپنے ملک کے مفادات کے لئے کھڑے ہوں گے یہ ان کو اچھا نہیں لگے گا لیکن یہ آپ کی عزت کریں گے،میں کسی ملک کا دشمن نہیں، لیکن میں غلامی نہیں چاہتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…