اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر بیہودہ الزامات لگائے لاہور جلسے کے بعد ترجمان الیکشن کمیشن کا شدید ردعمل

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، راولپنڈی (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر بیہودہ الزامات لگائے، الیکشن کمیشن عمران خان

کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں آزادی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت گرانے والے اب ایک اور سازش کر رہے ہیں، انہوں نے میرے خلاف کیسز بنانے کا پلان بنایا ہے، مجھے ڈس کوالیفائی کر کے نواز شریف کو واپس بلانے کی سازش ہو رہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کرنے والے کان کھول کر سن لیں عمران خان کوئی ڈیل نہیں کرے گا، الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ان کی پوری مدد کی لیکن انہیں بری طرح شکست ہوئی۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے،حکومت نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹ خریدے اور جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ آصف زرداری اور نواز شریف کے لیے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے، چوروں اور لٹیروں نے ملک کو لوٹا، وفاقی کابینہ کے 62 وزیر ہیں جن میں سے 17 کے پاس کوئی وزارت ہی نہیں ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹ خریدے اور جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصول کی سیاست کی ہے، شہباز شریف نے آج کہا میثاق سیاست نہیں میثاق معیشت کی دعوت دیتا ہوں، سارے مل کر اس پاکستان کو بچائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…