بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سیاستدانوں کو سمجھاتا رہا ہوں کہ فوج کو زیر بحث مت لایا کریں، صدر مملکت

datetime 12  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آ ن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موجودہ بحران ختم کرانے کے لئے حکومت اور اپوزیشن میں ثالثی کی پیشکش کر دی ،ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس توایک ہی آئینی بندوق ہے،اس سیچڑیامارسکتاہوں یااس پرمیزائل لگالوں۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو ہمیشہ اداروں پر تنقید کرنے سے روکا ہے، ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں، میری کوشش ہو گی کہ دونوں میں نفرتیں کم ہوں اور جلد انتخابات کے لیے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاستدان ایک میزپرنہیں بیٹھ رہے،ان کواکٹھابٹھانے کی ضرورت ہے، صدرکی حیثیت سے خود انہیں اکٹھانہیں کرسکتا،کہہ ہی سکتاہوں، پریشان ہوں اورمحسوس کرتاہوں کہ خلیج بڑھتی جارہی ہے،اسکوکم ہوناچاہیے، سیاستدانوں کوکلاس روم کی طرح گھنٹی بجاکرتوبٹھایانہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ جتنی ملاقات اورفون پرشہبازشریف سے گفتگوہوئی اتنی بطوروزیراعظم عمران خان سے نہیں ہوئی، عمران خان میرے لیڈراورمیرے دوست ہیں ان سے واٹس ایپ پررابطہ رہتاہے، الیکشن اچھاحل ہے،تمام مل بیٹھ کرطے کریں کہ کب الیکشن ہونیچاہئیں، عمران خان کی حکومت جانے پرپارٹی کے دوستوں نے بہت مشورے دیے تھے، میرے پاس توایک ہی آئینی بندوق ہے،اس سے چڑیامارسکتاہوں یااس پرمیزائل لگالوں۔عارف علوی نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کا تنازعہ ملک کے لیے خطرناک ہے،

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 85 سمریز بھجوائی گئیں سب پر سائن کیے صرف دو سمریاں واپس کیں، جن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی سمری شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ میں ہم حساب کتاب رکھنے پرپکڑے گئے، پارٹی سیکرٹری کے طورپرمیں نے اسدقیصراورسی ماضیاکواکاؤنٹ کھولنے کاکہاتھا، امریکی قانون کے مطابق فنڈنگ کیلیے کمپنی بناناہوتی

ہے، امریکااورکینیڈامیں قانون کے مطابق کمپنی کھلوانے پر کہاکہ یہ پرائیویٹ کمپنی ہے۔صدرعارف علوی نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کوسمجھاتارہاہوں کہ فوج کوزیربحث مت لایاکریں، فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے، اسے متنازع نہیں بناناچاہیے، ان کااحترام کرناچاہیے، عدلیہ میں ججزکی تقرری پرچیف جسٹس نے کہاکوئی معیارہوناچاہیے اورمیں بھی اس بات کا حامی ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…