بدھ‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی روپیہ تگڑا، ڈالر کی قیمت تیزی سے گرنے لگی

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آ رہی ہے،جمعرات کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید4 روپے سستا ہو گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈکی جانب سے متوقع قسط کا

اجرا سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور مارکیٹ کو درپیش بحران ختم ہو رہا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر مزید گر سکتی ہے اور ڈالر 200 تک ٹریڈ کر سکتا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 4.60روپے کی کمی واقع ہوئی جس ڈالر کی قیمت فروخت221.60روپے سے گھٹ کر217روپے ہو گئی اسی طرح4روپے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت218.50روپے سے کم ہو کر214.50روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت224.50روپے سے کم ہو کر224روپے ہو گئی اسی طرح 2روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 265روپے سے کم ہو کر263روپے پر آ گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 4ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالرز کی قیمت 1795ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت1400روپے کمی سے1لاکھ41ہزار700اوردس گرام سونے کی قیمت1200روپے کمی سے1لاکھ21ہزار485روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کمی سے1560 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…