اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو شوکاز عمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا گیا۔شوکاز میں عارف نقوی سے ملنے والے 21 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ نوٹس میں بھارتی شہری رومیتا سیٹھی سے وصول شدہ 13 ہزار 750 ڈالرز کا بھی ذکر ہے۔شوکاز میں امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک، کمپنیوں سے ملنے والے فنڈز کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ تمام ممنوعہ فنڈز ضبط کر لیے جائیں۔23 اگست کو صبح 10 بجے پیش ہوکر وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔