الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستوں بارے اہم فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آنے
کے بعد نادرا اور لوکل گورنمنٹ سے مل کر دوبارہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈ سے ووٹرز لسٹوں میں بے ضابطگیاں دور کی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن ضلعی الیکشن کمشنر کو ہدایات دے گا کہ وہ لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈ اور انتخابی فہرستوں کی خود مانیٹرنگ کرے۔
انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کا کہناہے کہ انتخابی فہرستوں میں
بے ضابطگیاں ختم کرنے کے لیے عوام سے بھی اپیل کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اشتہاری مہم چلائی جائے گی کہ
سب افراد اپنا ووٹ 8300 پر مسیج کر کے اپنے ووٹ کی تصدیق کریں۔انتخابی فہرستوں کی حتمی فہرست کا اجراء
25 اگست کو کیا جائے گا۔الیکشن شیڈول جاری ہونے تک کوئی بھی شہری اپنے ووٹ کی تصدیق اور ووٹ ٹرانسفر کر سکے گا۔