عمران خان توشہ خانہ سے کچھ تحائف مفت بھی لے گئے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں انکشاف

7  اگست‬‮  2022

عمران خان توشہ خانہ سے کچھ تحائف مفت بھی لے گئے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں انکشاف ہوا ہے کہ

وہ بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے کچھ تحائف مفت میں بھی لے گئے تھے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے

جمع کرائے گئے ریفرنس میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان نے کچھ تحائف تو پیسے دے کر حاصل کیے

تاہم اکثر تحائف ادائیگی کے بغیر ہی اپنے گھر لے گئے جبکہ توشہ خانہ کے قواعد کے تحت ان کی زیادہ قیمت ادا کی جانی چاہیے تھی۔

عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس میں الزام ہیکہ عمران خان نے ان تحائف کو اپنے گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں کیا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 18 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔

اس کے علاوہ رہنما ن لیگ محسن شاہنواز رانجھا کی عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر ریفرنس میں بھی الیکشن کمیشن نے

24 اگست کے لیے عمران خان کو نوٹس جاری کیا ہے۔محسن شاہنواز رانجھا نے بطور ایم این اے عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…