الیکشن کمیشن کی ووٹرلسٹوں میں سنگین غلطیاں، پی ٹی آئی امیدوار ہی مردہ قرار

6  اگست‬‮  2022

الیکشن کمیشن کی ووٹرلسٹوں میں سنگین غلطیاں، پی ٹی آئی امیدوار ہی مردہ قرار

کراچی (این این آئی) الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں میں سنگین غلطیاں سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،

کراچی سے پی ٹی آئی امیدوار بھی الیکشن کمیشن کی سنگین غلطیوں کا متاثرہ نکلا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا

کراچی سے بلدیاتی امیدوار الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں مردہ قرار دیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے بفرزون کے رہائشی فیصل ریاض نے بتایا کہ

بلدیاتی امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرانے گیا تو ووٹر لسٹ میں مردہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فیصل ریاض نے کہا کہ

الیکشن کمیشن نے زندہ کو مردہ قرار دے دیا، اب دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ جنرل کونسلر کے لیے بلدیاتی انتخابات لڑنا چاہتا تھا،

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ گزر گئی،ریکارڈمیں ابھی مردہ ہوں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کو غلطی سے مردہ قرار دے دیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ

الیکشن کمیشن سے موصول ایس ایم ایس میں بتایا گیا ہے کہ آپ فوت ہو چکے ہیں۔ ریاض حیدر نے کہا کہ ایسے عمل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کیا کارکردگی ہے، سازش کے تحت ووٹر لسٹ میں گڑ بڑ کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…