اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے، یہ نوٹس عمران خان کو جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں 23 اگست کو طلب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ توشہ خانہ کیس میں بھی سماعت مقرر کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو گزشتہ روز بھجوایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ریفرنس میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے لئے تحائف اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کئے،نہ ہی انہوں نے تحائف بھیجنے کی رقوم کی تفصیلات گوشواروں میں جمع کرائیں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر نے ریفرنس کی فوری سماعت کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے