بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

ہمیں بیچ دیں،پارلیمنٹ کی عمارت بیچ دیں،ملک کیساتھ مذاق نہ کریں، سینیٹر محسن عزیز حکومت پر برس پڑے

datetime 5  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹرمحسن عزیز نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں بیچ دیں،پارلیمنٹ کی عمارت بیچ دئیں لیکن ملک کیساتھ مذاق نہ کریں، ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہے جبکہ وزیرمملکت عائشہ غوث نے ذمہ دارپی ٹی آئی حکومت

کوٹھہراتے ہوئے جواب دیا ہے کہ حکومتی فیصلوں کے اچھے اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا، ایوان میں اراکین نے مقبوضہ کشمیرمین بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہارکیا اورشہداء کشمیر کیلئے دعا کی، ایوان نے کشمیریوں سیاظہاریکجہتی کیلئے معمول کی کارروائی موخرکرنے کا مطالبہ کیا توپی ٹی آئی سینیٹرمحسن عزیزنے مخالفت کی اورنکتہ اعتراض پربات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کوڑیوں کے مول ملک کوبیچناچاہتے ہیں بیچناہے ہمیں بیچیں،اس عمارت کوبیچ دیں ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہے۔وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے جواب میں معاشی مسائل کا ذمہ دارپی ٹی آئی حکومت کوقراردیا کہاکہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں حکومتی فیصلوں کے اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں۔رضاربانی اورفیصل جاوید سمیت دیگریوم استحصال کمشیرپراظہارخیال کرتے ہوئے سنجیدہ کوششیں اورواضح پالیسی بنانے پر زوردیا۔قائد ایوان اعظم نذیرتارڑ کی پیش کردہ پانچ اگست یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طورپرمنظورکی گئی جس میں پانچ اگست کے بھارتی اقدام کو غیرآئینی قراردیا گیا،بھارت نے عالمی قوانین کا مذاق اڑایا، کشمیرکی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…