اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تین ماہ کے بعد ملکی معیشت میں بہتری کے آثار آنا شروع ہو گئے ہیں، چین نے پاکستان کو ایک سال کے لئے دو ارب ڈالر کا قرضہ آگے بڑھا دیا ہے اور اب تک مجموعی طور پر چین پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر کا قرضہ دے چکا ہے اس میں 2.3 ارب ڈالر تجارتی قرضے بھی شامل ہیں، چین نے پاکستان کے سکڑتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کے لئے سیف ڈیپارٹ کی مد میں دو ارب ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔