لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت سے نذیر چوہان سمیت آٹھ ملزمان کی ضمانتیں منظور،عدالت نے تمام ملزمان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا ،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نذیر چوہان
سمیت آٹھ ملزمان کی ضمانتیں منظورکرلیں،عدالت نے تمام ملزمان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا ،یاد رہے کہ گزشتہ روزانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نذیرچوہان سمیت 8 افراد کی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دئیے تھے ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل خان نے نذیر چوہان سمیت دیگر افراد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ملزمان نے وکیل سردار اکبر ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ چوہنگ پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں۔عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی مسترد کردی تھی۔استدعا ہے عدالت بعد ازگرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کرے۔عدالت نے پراسیکیوشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر کے سماعت آج جمعرات تک ملتوی کر دی گئی تھی۔