اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان پھرجھڑپیں شروع

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو(این این آئی) آذربائیجان نے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کی کئی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر قبضے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ آذربائیجان نے متنازع علاقے نگورنو

کاراباخ کی کئی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر قبضے کا دعوی کیا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان نئی کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب آذربائیجان نے کہا کہ اس کا ایک فوجی ہلاک کیا گیا ہے جبکہ کاراباخ فوج نے کہا کہ اس کے دو فوجی مارے گئے اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوئے۔تاہم بعد ازاں آذربائیجان کی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک آپریشن کیا اور کاراباخ میں کئی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔دونوں ملکوں کی جانب سے جاری کشیدگی کے دوران روس نے آذر بائیجان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا جبکہ یورپی یونین نے دشمنی کے فوری خاتمے پر زور دیا۔واضح رہے کہ نگورنو کاراباخ کا علاقہ باضابطہ طور پر جمہوریہ آذربائیجان کا حصہ ہے لیکن آرمینیا بھی اس علاقے پر دعوی کرتا ہے اور 90 کی دہائی سے اس پر قابض ہے۔آرمینیا کا موقف ہے کہ نگورنو کاراباخ آرمینیائی نسل کا باشندوں کا مسکن اور صدیوں سے آرمینیا کا حصہ ہے لیکن عالمی سطح پر اسے کبھی بھی آرمینیا کا حصہ نہیں مانا گیا۔30 برسوں سے جاری اس تنازع پر دونوں ملکوں کے درمیان کئی خونریز تصادم ہوچکے اور سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے جب کہ آرمینیائی قبضے کے بعد نگورنو کاراباخ سے لاکھوں آذری شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…