ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کی جانب سے قانونی کارروائی کے اعلان پر الیکشن کمیشن کا رد عمل بھی آ گیا

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قانونی کارروائی کے اعلان پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا۔ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نہ پچھلی حکومت کے زیر اثر آیا نہ موجودہ کے ہوگا، ایک پارٹی ملاقاتیں کرے تو ٹھیک

دوسری پارٹیاں کریں تو غلط ہے؟۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی خود سب سے زیادہ ملاقاتوں کا ریکارڈ رکھتے ہوئے یہ کیوں کر رہی ہے؟۔ ذرائع الیکشن کمیشن نے مزیدکہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے فارن فنڈنگ کیس محفوظ ہوچکا، اب فیصلہ سنایا جائے گا، یہ الیکشن کمیشن کو دباؤ اور زیر اثر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، فیصلہ قانون اور میرٹ کے مطابق آئے گا کوئی جتنا مرضی شور مچائے۔ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تمام پارلیمنٹیرین چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرتے رہے ہیں، دوسری پارٹیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے وزرا اور رہنماں نے ملاقاتیں کیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی نے چند ہفتے قبل چیف الیکشن کمشنر سے ڈیڑھ گھنٹہ تک ملاقات کی، حال ہی میں ہمایوں اختر چیف الیکشن کمشنر سے ملے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا تقاضہ ہے جو پارٹی نمائندگان ملنا چاہیں دفتر میں ملیں، پی ڈی ایم کے وفد نے پورے کمیشن سے ملاقات کی جو معمول کی بات ہے، پی ڈی ایم وفد نے اکیلے چیف الیکشن کمشنر سے نہیں پورے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…