پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چیف الیکشن کمشنر کیساتھ منسوب بیان نے ملک بھر میں ہلچل مچادی ، ترجمان کا ردعمل بھی آگیا

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن کے ترجمان نےچیف الیکشن کمشنر کے ساتھ منسوب یہ بیان کہ انہوں نے کسی ایک پارٹی کے لئے 15 سیٹوں کا عندیہ دیا کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ منسوب یہ بیان مکمل جھوٹ ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے

اپنے تردیدی بیان میں کہاکہ ان کے پاس کوئی غیب کا علم یا کوئی اور ایسا علم نہیں ہے جس سے وہ ایسی پیشن گوئی کر سکیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ارکان کی نشتیں خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب28 جولائی کو بھجوائے گئے پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نشتیں خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ان ارکان میں ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فضل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدالشکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہرالنساء شیریں مزاری (مخصوص نشست), شندانہ گلزار خان (مخصوص نشست) شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…