پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ پنجاب کے چنائو سے قبل ن لیگ کو شدید دھچکا، پارٹی قیادت سر پکڑ کر بیٹھ گئی

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن)کی رکن صوبائی اسمبلی عظمی زعیم قادری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔خاندانی ذرائع کے مطا بق عظمی زعیم قادری نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے۔یاد رہے کہ کل  وزیراعلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہے اور مد مقابل امیدواروں کے لئے ایک

ایک ووٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی ڈنکے کی چوٹ پر وزیر اعلی بنیں گے، (ن)لیگ انجمن غلامان امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا پنجاب کی دوبارہ تعمیر کریں گے، پنجاب اسمبلی میں پندرہ ممبران جن کا نوٹیفکیشن ہوا وہ پہنچ چکے ہیں جو حلف لیں گے ،دنیا کے سب سے بڑے ڈاکو آصف زرداری کو پیر و مرشد ماننے والی آل شریف ان کی ہدایات پر چل رہے ہیں، دنیا کو پتہ ہے کہ پچھلے چار مہینوں میں آصف زرداری کی مریدی حاصل کرنے والے عوام کو شکل نہیں دکھا سکتے۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ پیر آصف زرداری کے اصولوں کے مطابق چل رہی ہے،سندھ کی انتہائی اہم شخصیت نے بتایا کہ آصف زرداری دس ہزار تین سو ارب روپے کا مالک ہے،پیر آف ڈبہ شریف آصف زرداری حرام کے کھربوں روپے لے کر لاہور بیٹھا ہوا ہے، رحیم یار خان کا ایک لوٹا ہی زرداری خرید سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل  الیکشن ہے زرداری نے جو شیطانی و ابلیسی کھیل کھیلا ہوا ہے وارننگ دیتا ہوں اگر شیطانیت نہ چھوڑی بلاول ہائوس بحریہ ٹائون کا گھیرائو کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…