اسلام آباد (آن لائن، این این آئی)الیکشن کمیشن نے پی پی 7 میں امیدوار تحریک انصاف کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے پی پی سات ضمنی انتخابات میں دوبارہ گنتی کا کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے امیدوار تحریک انصاف
کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کوئی شواہد نہیں دے سکا ،رخواست گزار کوئی دھاندلی یا بے قاعدگی ثابت نہیں کر سکا جبکہ درخواست گزار ری کاونٹنگ کی وجوہات بتانے میں ناکام رہادوبارہ گنتی کے لئے خاطر خواہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے التوا پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اسد عمر کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے التوا پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ویڈیو پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ عوام بھی الیکشن کمیشن کا نیا فیصلہ سن کر یقینا حیران ہوگئے ہوں گے، کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن کو ووٹنگ سے 3 دن قبل ملتوی کردیا گیا اور وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بارش ہوگی، مجھے یقین ہے کہ آپ کو بھی اس مضحکہ خیز فیصلے پر اعتبار نہیں آسکتا؟۔