عمران خان کیخلاف ووٹ نہیں ڈالا، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، راجہ ریاض کا بڑا دعویٰ

20  جولائی  2022

اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کے منحرف رکن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاہے کہ میں نے عمران خان کے خلاف ووٹ نہیں ڈالا اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، کے پی، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں عمران خان کی حکومت ہے وہ سیاست دانوں سے ہاتھ

ملانے اور ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ، معاشی بحران کی تمام ذمہ داری عمران خان پر ہے اور ان سمیت سب سیاست دانوں کو ساتھ بیٹھ کر ملکی مفاد میں فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان کیخلاف ووٹ نہیں ڈالا، ان کے اتحادی ساتھ چھوڑ گئے اگر عمران خان اسمبلی میں آجائیں تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہماری عزت نہیں کرتے تھے اس لیے انہیں چھوڑا ان کی جماعت بڑی ہے یہ اسمبلی میں آئیں اور اپنا کردار ادا کریں اگر عمران خان اسمبلی میں آجاتے ہیں تو اپوزیشن لیڈر کی کرسی چھوڑ دیتا ہوں۔راجہ ریاض نے کہا کہ کے پی، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں عمران خان کی حکومت ہے وہ سیاست دانوں سے ہاتھ ملانے اور ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ معاشی بحران کی تمام ذمہ داری عمران خان پر ہے اور ان سمیت سب سیاست دانوں کو ساتھ بیٹھ کر ملکی مفاد میں فیصلہ کرنا چاہیے اگر عمران خان سیاست دانوں کے ساتھ نہیں بیٹھتے تو سمجھوں گا وہ ملک سے سنجیدہ نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…