جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کا افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا اعلان، طالبان نے کوئلے کی قیمت 90 ڈالرز سے بڑھا کر 280 ڈالر فی ٹن کر دی

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی) پاکستان کا افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا اعلان، طالبان نے کوئلے کی قیمت 90 ڈالرز سے بڑھا کر 280 ڈالر فی ٹن کر دی۔ افغان حکومت کے ساتھ تجارت بڑھانے، تاجروں کے مسائل حل کرنے، سرحد پر تاجروں کی مشکلات کو دور کرنے اور

راہداری تجارت سے متعلق مذاکرات کیلئے ایک پاکستانی وفد پیر کو کابل پہنچا ہے۔ کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے وفد کی کابل پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ وفد کی سربراہی سیکرٹری وزارت تجارت صالح احمد فاروقی کر رہے ہیں۔ تین روزہ دورے سے پہلے وزارت تجارت کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مذاکرات کے دوران تجارت، راہداری، معاہدے، ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور سرحدوں پر آسانیاں پیدا کرنے پر گفتگو کی جائیگی۔ پاکستانی وفد میں وزارت توانائی، داخلہ، ایف بی آر، نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) اور دیگر اداروں کے افسران شامل ہیں۔ افغانستان سے پاکستان کو برآمد کرنے والے کوئلے سے متعلق بھی دورے کے دوران گفتگو ہو گی۔ این این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ دونوں ممالک عہدیدار کوئلے کی درآمدات سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان ایک باضابطہ معاہدے پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔ اس وقت افغانستان کا نج شعبہ پاکستان کو کوئلہ برآمد کر رہا ہے۔پاکستانی حکام کا خیال ہے کہ افغان کوئلے کی برآمداتے کو ایک سیاسی مسئلہ بنایا گیا ہے حالانکہ پاکستان کئی سالوں سے افغانستان سے کوئلہ درآمد کرتا رہا ہے۔ کوئلے کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے طالبان نے ایک ماہ کی کم مدت میں کوئلے کی قیمت میں دو اضافہ کیا ہے۔ طالبان نے فی ٹن کوئلے کی قمیت 90 ڈالر سے 280 ڈالر بڑھایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…