پی پی 167لاہور، تحریک انصاف کامیاب، نذیر چوہان کو شکست کا سامنا

17  جولائی  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 167 سے امیدوار چودھری شبیر گجر نے فتح حاصل کی، انہوں نے 40206 ووٹ حاصل کیے، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان 26535 ووٹ حاصل کر سکے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق 40فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو20سیٹوں میں سے 17پر برتری حاصل ہو گئی جبکہ ن لیگ کو 2 پر برتری حاصل ہے۔ جبکہ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار آگے ہیں۔ دوسری جانب پی پی 282 لیہ کے اب تک کے 66 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی23755 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ن لیگی امیدوار کو 13812ووٹ مل سکے۔دوسری جانب خوشاب کے حلقے 183 کے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگئے۔ ن لیگ کے امیر حیدر سنگھا 2 ہزار 250 ووٹ لے کر آگے آزد امیدوار ملک آصف ایک ہزار 920 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کا تیسرا نمبر ہے۔ادھر پی پی 158 لاہور،151 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کیمیاں اکرم عثمان1760ووٹ لیکر آگے جبکہ ن لیگ کے رانا احسن شرافت نے 1054 ووٹ لیے۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ پنجاب اسمبلی ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا۔جبکہ پی پی288 ڈیرہ غازی خان کے 25 پولنگ اسٹیشن کے اب تک کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی8257 ووٹو کے ساتھ پہلے جبکہ ن لیگ کے 4693ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…