اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی صارفین کیلئے ماہ جولائی کے بلوں میں عام ٹیرف کے علاوہ 13 روپے 55 پیسے فی یونٹ کیساتھ ادائیگی کرنا ہوگی، ٹیرف میں 4 روپےاضافہ ،فیول پرائس ایڈجسمنٹ میں 8 ، سہ ماہی ایڈجسمنٹ میں1.55 روپے وصول کئے جائینگے ۔
حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف اضافوں کی وجہ سے عام صارف پر بہت بوجھ پڑیگا،روزنامہ جنگ میں ناصر چشتی کی شائع خبر کے مطابق رواں ماہ جولائی کے بلوں میں عام ٹیرف میں حکومت نے 4 روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جبکہ 8 روپے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ وصول کیا جائیگا اسکے علاوہ سہ مارہی ایڈجسمنٹ میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ وصول کئے جائینگے اسلئے صارفین کو گزشتہ ماہ کی نسبت فی یونٹ 13 روپے 55 پیسے زائد ادائیگی کرنا ہوگی جبکہ اسکے علاوہ 17 فیصد جی ایس ٹی کی بھی ادائیگی کرنا ہوگی یہ جی ایس ٹی بجلی کی قیمت پر اور فیول پرائس ایڈجسمنٹ پر ادا کرنا ہوگا اس لئے صارفین کو ذہنی طور پر بجلی کے بلوں میں اضافہ کیلئے تیار رہنا ہوگا۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے ایسے صارفین جن کے بجلی بل 100یونٹ سے کم آتے ہیں انہیں معاف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، ایسے صارفین کے بجلی بلوں کی ادائیگی حکومت پنجاب خود کریگی۔