پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

جرنیلوں اور لیڈرز کیلئے یوٹرن بہت ضروری ہے، عمران خان

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک با ر پھر یو ٹرن کو ضروری قراردے دیا،ان کا کہنا ہے کہ جرنیلوں اور لیڈرز کیلئے یوٹرن بہت ضروری ہے، فوج کو کبھی کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، طاقتور فوج ہمارا اثاثہ ہے ۔ عمران خان نے اسلام آباد

میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتیں انصاف دیتی رہیں تو ہم کبھی تباہ نہیں ہوں گے، پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہوتا ہے، ملک میں تینوں ڈکٹیٹرز نے اداروں کو کمزور کیا، جب ایک ڈکٹیٹر اپنے آپ کو ڈیموکریٹ بناتا ہے تو وہ میڈیا کو کنٹرول کرتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر نے کہا وزیراعظم کو نہ ہٹا یا تو پاکستان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو معاف کیا جائے گا، کیا ایک منتخب وزیراعظم کو اس طرح سے ہٹایا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ امریکی مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی لیکن اسے دبانے کی پوری کوشش کی گئی، امریکی مراسلے پر سپریم کورٹ نے انکوائری نہیں کی اور الٹا دھمکی دیتے ہیں کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کے سوا پاکستان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے، بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں، غلطیاں سب سے ہوجاتی ہیں، غلطی کو پہچان کر واپس ا?جانا چاہیے، جرنیلوں اور لیڈرز کیلئے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے،عمران نے کہا کہ ہم فوج کو کبھی کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، طاقتور فوج ہمارا اثاثہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…