پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حکومت سر پکڑ کر بیٹھ گئی ، ضمنی الیکشن سے پہلے کپتان نے نیا کارڈ شو کردیا

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔یاسمین راشد نے ایڈووکیٹ عامر سعید راں کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں پولنگ ایجنٹس متعلقہ حلقے کے ہی تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا موقف غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن کے رولز کے تحت پولنگ ایجنٹس کا یونین کونسل سے ہونا ضروری نہیں، الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس سے متعلق درخواست خارج کر دی۔استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الیکشن کمیشن کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔دوسری جانب فیصل آبادکے حلقہ پی پی 97جھمرہ ون سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں کل اتوار کو منعقد ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پرووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ لازمی قرار دیدیا گیاہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ کل منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب کے موقع پرووٹ ڈالنے کیلئے بیلٹ پیپر حاصل کرنے کی غرض سے اصل قومی شناختی کارڈپیش کرنا ضروری ہوگا جس کے بغیر کسی ووٹر کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے تمام ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشن پر آتے ہوئے اپنا کمپیوٹرائزڈ اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ ضرور لائیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…