بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

مفتاح اسماعیل نے جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی خوشخبری سنا دی

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفتاح اسماعیل نے جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پا گیا جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی ہو سکتا ہے، اعلان کے بعد آئی ایم ایف بورڈ میں

منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگی،

پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی دو قسطیں ایک ساتھ ملنے کی توقع ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر آنے سے عالمی بینک

اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونر سے بھی رکی ہوئی فنانسنگ ملنا شروع ہو جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلد ہو جائے گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (ایم ای ایف پی) جلد آئی ایم ایف کو بجھوایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی مصدق ملک نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…