اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بارشوں سے تربیلا اور منگلا میں پانی کی آمد میں اضافہ

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، (این این آئی،آن لائن)حالیہ مون سون بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔واپڈا ذرائع کے مطابق چند روز میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں 45 فٹ جبکہ منگلا میں پانی کی سطح میں 50 فٹ اضافہ ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ منگلا سے پانی کا اخراج کم ،تربیلا سے بڑھا دیا گیا ۔

واپڈا ذرائع کا کہنا تھا کہ چند روز میں ہائیڈل پاور کی پیداوار بڑھنے کا امکان ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر میں شدید بارش کے باعث دیوار گرنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اورتیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملیر کے علاقے کھوکھرا پار میں دیوار گرنے سے15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔نیوکراچی ،سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اورنادرن بائی پاس پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہرکے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون کا سلسلہ بدستور سندھ میں داخل ہورہا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔اسکیم 33، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، ڈیفنس فیز ون ، بہادر آباد،گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش ہوئی۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے دفاتر جانے والے افراد اورموٹر سائیکل سواروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کلفٹن ،شارع فیصل اوراطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے نو جولائی تک شہر میں شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…