جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کے مہمان 300معذورعازمین حج جدہ پہنچ گئے

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سیایک سال قبل شروع کیے گئے معذور افراد کے حج پروگرام کے تحت 300 معذور عازمین حج جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچے جہاں سے وہ مکہ معظمہ پہنچ گئے اور 1443ھ کے حج سیزن میں فریضہ حج اداکریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سے آنیوالے معذور عازمین حج سعودی عرب کے سرکاری مہمان ہیں اور ان کے حج کے تمام اخراجات سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ ادا کرے گی۔ معذوری سے دوچار عازمین میں بصری، سمعی، گویائی اور جسمانی حرکت سے محروم عازمین شامل ہیں۔اس اقدام کا مقصد وژن 2030 کے مطابق مملکت کی حکومت کی طرف سے اس قیمتی گروپ کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حصے کے طور پر معذور اور یتیم افراد کو آسانی اور سہولت کے ساتھ حج کرنے کے قابل بنانا ہے۔اس سال وزارت حج و عمرہ ہر زمرے کے لیے ایک پروگرام اور ٹائم پلان فراہم کرنے، خصوصی ضروریات کے حامل عازمین کی موجودگی کے ذریعے تمام سہولیات اور طریقہ کار فراہم کرنے اور مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات پر مناسب اور جدید سہولیات سے لیس رہائش فراہم کرنے کی خواہاں تھی۔حکومت نے معذور افراد کے حالات اور ان کی مشکلات کے پیش نظران کے لیے مکہ معظمہ میں قیام کی سہولت دی اور مشاعر مقدسہ کے قریب رکھا گیا۔ انہیں مشاعر میں ایک سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے جدید اور عالمی معیار کی گاڑیاں مہیا کی جائیں گی۔ مناسک کی ادائی کی خاطران کے لیے الگ الگ ٹریک بنائے گئے ہیں۔دینی معلومات اور رہ نمائی کے لیے معذور افراد کے لیے بھی مفتیان اور علما کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…