ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

جی 20 کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں کرانے کی بھارتی کوشش کے خلاف چین میدان میں آ گیا

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی 20 کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں کرانے کی بھارتی کوشش کے خلاف چین میدان میں آ گیا

بیجنگ(این این آئی)چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بلانے کی مخالفت کر دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرچین کا موقف مستقل اور واضح ہے،

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔چینی ترجمان نے کہا کہ

علاقائی امن و استحکام کیلئے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سے حل کرنا چاہیئے، متعلقہ فریقین کو مسئلہ پیچیدہ بنانے

والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیئے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سے بڑا فورم ہے،

تمام بڑی معیشتوں سے مطالبہ ہے عالمی معیشت کی مستحکم بحالی پر توجہ دیں، اقتصادی تعاون کو سیاسی رنگ دینے سے گریزکیا جائے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے جی 20اجلاس اگلے سال جموں و کشمیر میں کرانے کا کہا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…