اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے یکم جولائی سے بجلی کی قیمت بیک وقت 8 روپے فی یونٹ بڑھانے کی بجائے مرحلہ وار بڑھا نے کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے بجلی کے نرخ ساڑھے تین روپے فی یونٹ جبکہ یکم اگست سے بجلی کے نرخ مزید ساڑھے تین روپے فی یونٹ بڑھ جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر سے بجلی مزید ایک روپیہ فی یونٹ بڑھ جائے گی، بجلی کی قیمت بیک وقت 8 روپے فی یونٹ بڑھانے کی بجائے مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔