اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

حمزہ شہبازاور انکی کابینہ کے فیصلوں کی کیا اہمیت ہوگی؟ لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر کے منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا،لارجر بنچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ چار، ایک کے تناسب سے سنایا، جسٹس شاہد محمود سیٹھی نے فیصلے سے مشروط اختلاف کیا،عدالت نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہبا زاوران کی کابینہ کے کئے گئے اقدامات

اورفیصلوں کو قانونی تحفظ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی یا بد نظمی ہوئی تو اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی ۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں لارجر بنچ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس شاہد جمیل خان شامل تھے۔لارجربنچ میں پی ٹی آئی کے علاوہ مسلم لیگ (ق) اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی اپیلوں کی سماعت کی گئی۔یہ اپیلیں حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلی انتخاب اور سنگل بنچ کے فیصلوں کیخلاف دائر کی گئی تھیں۔عدالت نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے حلف کے خلاف اپیلوں کو نمٹادیا۔عدالتی فیصلے میں گورنر کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی شام 4 بجے بلانے کی ہدایت کی گئی ہے،اسمبلی کا اجلاس انتخاب ہونے تک ملتوی نہیں کیا جائے گا، انتخاب مکمل ہونے کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا حلف 2جولائی دن 11بجے یقینی بنایا جائے ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پریذائیڈنگ آفیسر 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کرے، اگر وزیر اعلیٰ کے لیے مطلوبہ نمبر حاصل نہ ہو سکیں تو ری پول کروایا جائے،عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو مطلوبہ اکثریت نہیں ملتی تو آرٹیکل 130 چار کے تحت سیکنڈ پول ہو گا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ پریذائیڈنگ افسر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کرنے کا بھی نہیں کہا جا سکتا،عدالت پریذائیڈنگ افسر کا کردار ادا نہیں کر سکتی،عدالت نئے انتخاب کا حکم نہیں دے سکتی،دوبارہ الیکشن کا حکم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہو گا۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے حلف کے خلاف اپیلیں نمٹائی جاتی ہیں وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی ۔عدالت نے مزید کہا کہ اگر اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی یا بد نظمی ہوئی تو اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی ،ہم اسمبلی کے مختلف اجلاسوں میں بد نظمی کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہبا اوران کی کابینہ کے کئے گئے اقدامات اورفیصلوں کو قانونی تحفظ دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…