منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جولائی ، اگست اور ستمبر میں بھاری بلوں کیلئے ہوجائیں تیار ،لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام پر بجلیاں گرادی گئیں

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) حکومت نے کل یکم جولائی سے بجلی کی قیمت بیک وقت 8 روپے فی یونٹ بڑھانے کی بجائے مرحلہ وار بڑھا نے کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق کل یکم جولائی سے بجلی کے نرخ ساڑھے تین روپے فی یونٹ جبکہ یکم اگست

سے بجلی کے نرخ مزید ساڑھے تین روپے فی یونٹ بڑھ جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر سے بجلی مزید ایک روپیہ فی یونٹ بڑھ جائے گی، بجلی کی قیمت بیک وقت 8 روپے فی یونٹ بڑھانے کی بجائے مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔دوسری جانب ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیاجس کے باعث ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار 900 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے،بجلی کی کل پیداوار 22 ہزار 226 میگاوات ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے۔پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ ملک میں پانی سے 5 ہزار 625 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 327 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 500 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 235 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 122 میگاواٹ بجلی تیار کی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…