اسلام آباد(این این آئی)فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے ادویات پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے لیا۔ فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی منصور دلاور نے ہنگامی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کے خام مال پر ٹیکس 17 فیصد ٹیکسز واپس لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلز ٹیکس ری فنڈ 15 جولائی تک واپس دینے کی یقین دہانی کروائی ہے، سیلز ٹیکس 17 سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا ہے، کچھ کمپنیوں کو فوری سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوںنے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔