اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

میں نے ان چوروں سے 1100 ارب روپے واپس لینے ہیں، عمران خان کا اعلان

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں اور لٹیروں نے نیب ترمیمی بل کے ذریعے اپنے آپ کو این آر او ٹودے کر 1100ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ختم کر الئے ہیں، ہم ان سے 1100ارب روپے وصول کریں گے

اور یہ رقم مہنگائی کو ختم کرنے کے لئے خرچ کریں گے،شہباز سپیڈ نے وزیر اعظم بننے کے بعد اسی سپیڈ سے معیشت تباہ کرنے کیساتھ مہنگائی بھی، اگر چوروں کو ملک پر مزید مسلط رکھا گیا تو اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں یہ ملک کو اندر سے کھوکھلا کر کے ختم کر دیں گے اور ایسے میں کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی انتخاب کے حلقہ 170میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان بدل رہا ہے،اس کا ثبوت یہ ہے کہ آج خواتین اور فیملیوں کی بڑی تعداد جلسوں میں آتی ہے اور یہ شعور پیدا ہونے کا ثبوت ہے،ہم نے لوگوں کوجگا دیا ہے، قوم کو زندہ کردیاہے۔ جب قوم آزاد ہوتی ہے تو اس میں غلامی اور آزادی کا شعور آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ سا ڑھے تین سال تک یہ کہتا رہا کہ بہت مہنگائی ہو گئی، عمران خان نے مہنگائی کر دی ہے، سندھ سے کانپیں ٹانگنے والے نے مہنگائی مارچ بھی کر دیا لیکن اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ سچ ضرور سامنے لے کرآتا ہوں بیشک اس میں دیر ہی کیوں نہ لگے۔انہوں نے دو مہینے میں جتنی مہنگائی کر دی ہے وہ ہمارے جو ہمارے ساڑھے تین سال دور میں نہیں ہوئی، ابھی یہ مہنگائی رکی نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد کے وقت ڈالر 178کا تھا جو آج 210کے قریب پہنچ گیا،ابھی مہنگائی آنی ہے، مہنگائی کی پہلی لہر آئی ہے۔ انہوں نے پہلے امریکہ کے ساتھ مل کر سازش کی،

میں نے جب دنیا کو مراسلہ دکھایا تو کہا گیا یہ جھوٹ ہے، ہم نے کابینہ کے سامنے رکھا، نیشنل سکیورٹی کونسل کے سامنے رکھا، صدر مملکت نے چیف جسٹس کو مراسلہ بھجوایا کہ تفتیش کی جائے کہ بیرونی سازش کے تحت بائیس کروڑ لوگوں کی منتخب حکومت کو ہٹایا گیا۔ اس کے اندر میر جعفر اور میر صادق پوری طرح شامل تھے۔امریکہ چاہتا تھاکہ ایسی حکومت آئے جو اس کی غلامی کرے، میر جعفر اور میر صادق چاہتے تھے کہ کسی طرح

ان کے کرپشن کے کیسز ختم کئے جائیں، انہیں این آر او دیا جائے۔ اس سازش سے ملک پر چوروں کو مسلط کیا گیا، قوم کی توہین کی گئی،چیری بلاسم جوتے پالش کرنے والے اور اس کے بیٹے دونوں سزا ہونے والی تھی، انہوں نے نوکروں کے نام پر 16ارب روپے رکھے، یہ سازش کر کے ہمارے اوپر مسلط ہوئے، کیا انہوں نے آتے مہنگائی روکی؟بلکہ انہوں نے تو مہنگائی آسمانوں پر پہنچا دی، کیا یہ معیشت سنبھال سکے؟۔ہمیں کہتے تھے کہ شہباز سپیڈ،

جب وہ وزیر اعظم بنا تو اسی سپیڈ سے معیشت تباہ کی اور اسی سپیڈ سے مہنگائی کی۔ آج کم از کم ساری قوم کے سامنے ایک چیز ثابت ہو گی کہ شہباز شریف کی جتنی ترقی تھی وہ قوم کے پیسوں سے صرف اشتہارات تک محدود تھی۔عمران خان نے کہا کہ ان کا صرف ایک مقصد تھاکہ این آر او ٹو لیا،اسمبلی سے نیب کی ترمیم کا بل پاس کیا،نیب جو قوم کے 1100 ارب کے ڈاکے کے کیسز کی تحقیقات کر رہی تھی وہ کیسز ختم کر دئیے۔انہوں نے

نوے کی دہائی میں چوری کی اور مشرف نے انہیں اپنی کرسی بچانے کے لئے این آر او ون دیا اوران کے کیسز ختم کر دئیے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر قوم کے اوپر ٹیکسز لگا دئیے ہیں، آج تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس دو گنا کر دیا گیا ہے جبکہ مہنگائی بھی دوگنا ہو گئی ہے، مہنگائی تیس فیصد پر پہنچ گئی ہے اور یہ ایک ریکارڈ سطح ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ساز ش کی اور چوروں کو مسلط کیا قوم اور تاریخ ان لوگوں کو

بھولے گی اور نہ معاف کرے گی۔ قوم تیار ہو جائے ہم نے چوروں کو شکست دینی ہے اور دوسرا ان لوٹوں کو شکست دینی ہے۔ ان لوٹوں اور ضمیر فروشوں کو شکست دینی ہے جنہوں نے ملک کے آئین کے خلاف غداری کی جنہوں نے قانون کی خلاف غداری کی جمہوریت کے خلاف اور ضمیر بیچ کر حلقے کے ووٹرز سے غداری کی۔ سب نے باہر نکلنا ہے اور ڈور ٹو ڈور جانا ہے، اپنی قوم کو جگانا ہے،گھروں میں جاکر بتانا ہے ہم نے ان چوروں

کو شکست دینی ہے، ملک کے لئے اورآنے والی نسلوں کے لئے چوروں کو شکست دینی ہے۔ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد جہاد ہے،مجھے نوجوانوں اور خواتین پر سب سے زیادہ اعتماد ہے،آپ نے گھروں میں جا کر لوگوں کو جگانا ہے بیدار کرنا ہے، انہیں بتانا ہے کہ یہ سیاست نہیں ہو رہی یہ ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے بھی سروے ہوئے ہیں ساری قوم ان چوروں اورغداروں کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ

نواز شریف اپنے امپائروں کے بغیر نہیں کھیلتا تھا،یہ ضمنی انتخابات میں بھی امپائروں کو ساتھ ملا کر جیتنے کی کوشش کریں گے، یہ آؤٹ ہو جاتا تھا تو امپائر نو بال کہہ دیتا تھا، ابھی بھی امپائر اس کے ساتھ ہیں، ان کے امپائروں کے باوجود انہیں شکست دینی ہے۔میں نے 1100ارب روپے واپس لینا ہے۔ نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے کرپشن اورلوٹ مار کی کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے اب کوئی بھی بڑی کرپشن کو نہیں پکڑ سکے گا،انہوں نے نیب ہی ختم

کر دی ہے۔اگر ہم نے چوروں کو ملک پر مسلط رکھا تو اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں یہ ملک کو اندر سے ختم کر دیں گے اور پھر کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے دھاندلی کرنی ہے لیکن نوجوانوں نے ہر پولنگ بوتھ پر کھڑے ہو کر انہیں دھاندلی سے روکنا ہے۔جب الیکشن جیتیں گے توچوروں کو بھگائیں گے اور1100ارب روپے واپس لے کر مہنگائی کم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…