منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

لوٹوں کو ضمنی الیکشن میں ایسی شکست دیں گے کہ دوبارہ ایوان میں نہ آئیں،عمران خان

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوٹوں کو ضمنی الیکشن میں ایسی شکست دیں گے کہ دوبارہ ایوان میں نہ آئیں، انہوں نے کہاکہ ہم نے بیرونی سازش کے ذریعے مسلط ہونے والوں کو شکست دینی ہے، ہم امریکہ،

چوروں اور لوٹوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہمارے لوگوں کو پولیس کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہاہے لیکن میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی انتخابی کے حلقہ پی پی 168میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، فرخ حبیب، عندلیب عباس، جمشید اقبال چیمہ، محمود الرشید، مسرت جمشید چیمہ سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ عمران خان نے کہا کہ جو لوگ اپنا ضمیر بیچتے ہیں وہ اپنے حلقے کے لوگوں کی توہین کرتے ہیں، نوجوانوں آپ نے گھر گھر جانا ہے اورایک ایک ہی دروازے پر یہی آواز دینی ہے کہ ہم نے لوٹوں کو ہرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے،میں آپ کے ساتھ میں کھڑا ہوں، ہم ہر چیز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا میں نواز اعوان سے کہنا چاتا ہوں کہ آپ نے دلیر ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔حمزہ مجرم شریف اور اس کا باپ شہباز جوتا پالش کرنے والا چیری بلاسم شریف ہے ہم نے ان لوگوں کو اس لئے شکست دی ہے یہ بیرونی سازش کے تحت اس ملک کے آئین کو توڑ کر ہمارے قوانین کو توڑ کر مسلط ہوئے ہیں۔ ہم نے ان کو اس لئے شکست دینی ہے کہ یہ ناجائز اور امپورٹڈ حکومت ہے اور یہ ہمیں نا منظور ہے۔ ہمارے پیارے نبی ﷺنے ہمیں لا الہ اللہ کا مطلب سمجھایا، یعنی مسلمان اللہ کے سواکسی کے سامنے نہیں جھکتا۔ہم نہ امریکہ نہ ان چوروں اور نہ ان لوٹوں کے سامنے جھکیں گے۔یہ پولنگ والے دن جتنی بھی دھاندلی کرلیں ہم نے نواز اعوان کو کامیاب کرانا ہے اور لوٹے کو شکست دینی ہے۔ کنونش سے پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…