پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان معا شی چیلنجز سے گز رہا ہے، چین کا پاکستان کے سا تھ کھڑے ہونے کا اعلان

datetime 24  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) عوامی جمہو ریہ چین کے سفارت خانے کے ڈائر یکٹر پو لیٹیکل اینڈ پریس سیکشن وانگ شن زیا نے کہا ہے کہ پاکستان معا شی چیلنجز سے گز رہا ہے چین پاکستان کے سا تھ کھڑ اہے پاک چین تعلقات اور سی پیک سے متعلق بعض عناصر غلط بیا نی کر کے

ابہام پید اکر نا چاہتے ہیں لیکن وہ اس میں کا میاب نہیں ہو سکیں گے ، گو ادرمیں ایئر پورٹ اورڈی سیلنیشن پلانٹ کی تعمیر کا کام تیز کر دیا گیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلو چستان کے صحا فیوں سے آن لائن نشست کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی، وانگ شن زیا نے کہا کہ چین نے اس وقت پاکستان میں سر مایہ کا ری کی جب یہاں کوئی سرمایہ کا رآنے کو تیار نہیں تھا ، انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو چین کے مخالف ہیں انکی جانب سے سی پیک اور پاک چین دوستی سے متعلق غلط بیا نی سے کا م لیا جا رہا ہے ایسے لوگ بھی ہیں جو صرف تنقید برائے تنقید کر تے ہیں اور تر قی میں اپنا حصہ نہیں ڈالتے ، انہوں نے کہاکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات خواہ وہ کسی بھی وجہ سے کئے گئے ہوں انکے لئے جواز پیدا نہیں کیا جا سکتا ، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کوئی بھی چین یا سی پیک مخالف نہیں ہے البتہ غلط فہماں دور کر نے کی ضرورت ہے جس پر کام کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت معا شی طورپر چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اس صورتحال میں ہمیں صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے پر اعتما د رہنا چاہیے ، انہوں نے کہاکہ جب چین نے گوادر پورٹ کا معاہدہ کیا تو اس وقت پورٹ پر سر گر میاں معطل تھیں اب بتد ریج سر گر میاں بحال کی جا رہی ہیں انہوں نے کہاکہ چین کی جانب پاکستان کے نیشنل گرڈ میں5ہزار 3سو میگا وارڈ بجلی کا اضافہ اور 886کلومیٹر ٹرانمیشن لائن بچھائی گئی ہے ،

انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں اب تک 7ہزار سولر پینل تقسیم کئے گئے ہیں ، گوادر میں فقیر اسکول ایمر جنسی کیئر سینٹر ، گوادر ووکیشنل انسیٹویٹ ، ایسٹ بے ایکسپر س وے تعمیر کئے جا چکے ہیں جبکہ گوادر ہسپتال ،انٹر ایئر پورٹ ، ڈی سیلنیشن پلانٹ کی تعمیر کا کام آئند سال مکمل کر لیا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ چین کی حکومت نے بلو چستان کی سما جی بہود کے لئے 200ملین ین اضا فی دینے کا بھی اعلان کیا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سی پیک کے لئے منصوبے وفا قی حکومت دیتی ہے اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے جس میں بلو چستان اہمیت کا حامل ہے ، انہوں نے کہاکہ سی پیک اور بلو چستان کی کامیا بی کے لئے دو طر فہ ہم آہنگی پیدا کر نا اہم ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…