کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں، آصف زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ زریں آرا بخاری انتقال کر گئی ہیں، خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کئی ہفتوں سے بیمار تھیں اور مقامی ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔